سوات، سوات کے علاقے شمک میں تین سالہ بچہ کنوئیں میں گر کر جاں بحق ہوگیا ،مقامی افراد نے لاش کو کنوئیں سے نکال دیا ہے،پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے شمک میں تین سالہ بچہ معاذ ولد ظفرگھر میں موجودکنوئیں میں اچانک گر گیا جس کے نتیجے میں وہ پانی میں ڈوب کر موت کی آغوش میں چلا گیا مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے بچے کی لاش کنوئیں سے نکال لی جسے بعدا زاں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔
مدین ، مدین سے منگورہ جانے والی فلائنگ کو چ نمبر psm 3029جس کو ڈرائیور محمد اقبال ولد محمد اکبر چلا رہا تھا مدین پلم کے قریب روڈ پر کام کر نے والے ایکسیوئیٹر نمبر w140سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں تین افراد جن میں غنی ولد محمد ہارون سکنہ مدین کالاگے ،جہا نزیب ولد نو شیر سکنہ فتح پور ،افسر علی ولد محمد زبئیر سکنہ بانگیش مدین زخمی ہو گئے جس میں ایک حالت نازک ہے جس کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
419 total views, no views today


