سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) پا کستان پیپلز پارٹی ضلع سوات کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرہ مینگورہ شہر کے مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے سوات پریس کلب پہنچ گئے ، جہاں پر مظاہرین نے موجودہ حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کے ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر عرفان حیات چٹان اور جنرل سیکرٹری اقبال حسین بالے نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ہر گز برداشت نہیں کریں گے ، شدید مہنگائی نے عوام جینا محال کردیا ہے ، ہر شخص پریشان زندگی گزارنے پر مجبور ہے اشیائے خوردنوش کی قیمتوں نے عوام کے اوسان خطا کردیئے ہیں ، تاہم حکومت نے ایک اور معاشی ایٹم بم عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی شکل میں گرایا ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مرکزی قیادت کی ہدایت پر ملک کی تمام ہیڈکوارٹر ضلعوں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہر کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے ملک کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے ، موجودہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکے ہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لیں ، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر غور نہیں کیاگیا تو احتجاجی تحریک شروع کرکے سڑکوں پر نکل آئیں گے ، ا س موقع پر ڈپٹی جنرل سیکرٹری بخت شیر روان ، فنانس سیکرٹری دنیا زیب ،پیپلز یوتھ ارگنائزیشن کے سابقہ صدر عبدالسلام اور سابقہ ڈویژنل جنرل سیکرٹری سجاد باغی بھی موجودتھے ۔
1,050 total views, no views today



