بریکوٹ (سوات نیوزڈاٹ کام)تھانہ غالیگے پولیس کاروائی بھارمقدار میں شراب، پستول سمیت کارتوس، برآمد ملزمان گرفتار مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات محمد اعجاز خان کے خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی بریکوٹ سیدزمان شاہ خان کے نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ غالیگے رحیم خان نے بریکوٹ کے علاقہ نویکلے ایک باغ میں شراب کے بھٹی پر چھاپہ مارا ، چھاپے کے دوران بھٹی سے 200 لیٹر دیسی شراب ایک عدد 30 پور پستول ،بمعہ کارتورس، اور برآمد کر کے ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی بریکوٹ سید زمان شاہ خان ایس ایچ او تھانہ غالیگے رحیم خان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہو ئے کہا کہ علاقے میں جرائم کے خلاف اپریشن جاری رہیگا ۔ جرائم پیشہ افراد کسی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں ۔ بلکہ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جا ئیگی۔
1,358 total views, no views today



