مٹہ (رحیم خان سے ) ہزاروں متاثرین کویت بنی گالہ پہنچ گئے ، عمران خان کے رہائش گاہ کے سامنے پرآمن احتجاج کیا ،ضعیف العمر افراد نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھائے رکھے جس پر اووسیز پاکستانی فاونڈیشن کے خلاف مختلف نعرے درج تھے ، احتجاج میں پورے مالاکنڈ ڈویژن سمیت ضلع سوات سے بھی سینکڑوں افراد شریک تھے جو کہ اسلام آباد میں واقع بنی گالہ میں عمران خان کے رہائش گاہ کے سامنے کھلے آسمان تلے ڈیرے ڈال دئے ، متاثرین نے احتجاج کے دورا ن پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے انصاف دلانے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے ہم در بدر کے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے ، اس موقع پر ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے متاثرین کویت وعراق کمیٹی کے صدر خان بہادر اور جنرل سیکرٹری حاجی کریم الرحیم نے میڈیا کو متاثرین کے فریاد کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ فوری طور پر ہمارے ساتھ مظالم کا نوٹس لیں اور جلد سے جلد ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ ہم انصاف دلانے تک بنی گالہ سے نہیں جائے گے ۔ احتجاج کے دوران کشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد کے نمائندے کرتے ہوئے محمد ذادہ نے کہا کہ اوور سیز فاونڈیشن فوری طور پر ہمارا امداد بحال کریں ۔ احتجاج میں ضعیف العمر افراد بھی کثیر تعداد میں شریک تھے ۔
1,826 total views, 2 views today