سوات (ساجد خان )اتفاق لیبر یونین اورور کنگ پوکس گرائمر سکول پانٹر کے طلباو طلبات کا اپنے مطالبات کے حق احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرہ مینگورہ شہر کے مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے سوات پریس کلب پہنچ گئے ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرزاٹھا رکھے تھے جس پر اپنے مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے ، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر عبدالودود اور جنرل سیکرٹری زین العابدین نے کہا کہ 16ماہ سے ہمارے بچوں کے ٹرانسپورٹ فنڈ ، 2سال سے یونیفارم ، کتب اور سکالرشپ فنڈ اور 5سال سے جہیز اور فوتگی گرانٹ نہ ملنے کے وجہ سے مزدور انتہائی تشویش کا شکار ہے ، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ، سابقہ وزراء محنت شاہ فرمان ، بخت بیدار ، انیسہ زیب طاہر خیلی اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے تحریری اور زبانی ملاقات کی ہے لیکن تاحال کوئی پرسان حال نہیں ، انہوں نے کہا کہ مزدور قرضوں میں ڈوبا ہوئے اپنے جیب سے اور خرچ براداشت نہیں کرسکتے ، انہوں نے کہا کہ 16مہینوں سے ہم غریب مزدور اپنے جیب سے اپنے بچوں کا ٹرانسپورٹ کا اٹھا رہے ہیں ، مہنگائی اور بے روز گاری کی وجہ سے ہمارے گھروں کے چھولے ٹھنڈے پڑھ گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم مزدوروں نے آج مجبوری کی وجہ سے اپنے معصوم پھول جیسے بچوں کو سڑکوں پر لے آئیں ، انہوں نے کہا کہ ہم ورکرویلفیئر بورڈ کے اعلیٰ حکام اور صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر 31نومبر تک اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو پھر ضلع بھر کے مزدور اپنے بچوں سمیت ورکرویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے دفتر کے سامنے احتجاج اور دھرنا دیں گے اس موقع پر چیئرمین ناز باچہ ، نائب صدر وہاب اور فنانس سیکرٹری فضل اکبر بھی موجودتھے ۔احتجا ج کے بعد مظا ہرین پر امن طو ر پر منتشیر ہو گئے ،
1,681 total views, no views today



