سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) مینگورہ سمیت بابوزئی میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف اپریشن کا فیصلہ ، عوام غیر قانونی سوسائٹیزمیں خرید و فروخت سے گریز کریں ، تحصیل میونسپل افیسر بابوزئی خضر حیات شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت مینگورہ شہر میں جتنے بھی ہاؤسنگ سکمیں ہے وہ غیر قانونی ہے کیونکہ ہاؤسنگ سوسائٹیز 160کنال سے کم ہو تو وہ غیر قانونی ہوتی ہے جبکہ شہر میں سرمایہ دار20/30 کنال زمین اونے پونے داموں میں خرید کر اسمین ایک روڈ بناکر اسکو سوسا ئٹی کا نام دے دیتے ہیں ، اور لوگوں پر منہ مانگے داموں پر فروخت کرتے ہیں جبکہ نہ تو ٹی ایم اے سے اسکی این او سی لی جاتی ہے اور نہ ہی اسکے نقشے پاس ہوتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اس وقت تحصیل بابوزئی کے حدود مین نعیم ٹاؤن ، رائیل ٹاؤن ، عقبہ ٹاؤن ، مرغزار ٹاؤن ، گلی گرام ، نادر خان ٹاؤن ، اضغر ٹاؤن ، جاوید ٹاؤن ، رشید ٹاؤن ، ظفر ٹاؤن ، ابراہیم ٹاؤن ، ادھیانہ ٹاؤن ، چمنے ٹاؤن ، صلاح الدین ٹاؤن ، پانڑ ٹاؤن مو جود ہیں جس میں نہ تو صفائی ، پانی ، ہسپتال وغیرہ کا انتظام ہے اور نہ ہی ان سوسائٹیز کے نقشے پاس ہوئے ہیں اور نہ ہی این او سی لی گئی ہے لہٰذا عوام ان ٹاؤنز مین خرید و فروخت سے گریز کریں ان کے خلاف جلد ہی کاروائی کا آغاز کیا جائیگا ۔
1,522 total views, no views today



