سوات(عزیز کالامی میاں سید علی سے)سوات کے سیاحتی علاقہ کالام میں باراتیوں کی گاڑی الٹنے سے پندرہ افراد زخمی ہوگئے ، چارباغ میں موٹر کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں دو نوجوان جاں بحق ، پولیس ذرائع کے مطابق سنگوٹہ کے مقام پر موٹر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں یاسر علی ولد سردار علی اور حمید علی ولد سلطان زرین سکنہ چارباغ جاں بحق ہوگئے ہیں، جس کی ایف ائی ار منگلور پولیس سٹیشن میں درج کی گئی ہے ، اسی طرح ارنائی سے کالام جاتے ہوئے باراتیوں کی گاڑی تیز رفتاری کی باعث الٹ گئی جس میں پندرہ افراد شدید زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں سے دس افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، جن کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔
2,373 total views, no views today
Comments



