سوات،آل درجہ چہارم ملازمین ضلع سوات کے لیے منتخب عہدیداروں کا نوٹیفیکیشن جاری ، الیکشن کمشنر اے ڈی او پی اینڈ ڈی عبد العزیز شاہین کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق آل درجہ چہارم ملازمین کے نو منتخب صدر سید خطاب آئندہ پانچ سال 6 جون 2014تا 6 جون 2019 کیلئے ہوں گے اور ضلع سوات کے حدود میں تمام سرکاری محکموں
کے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے پر امن طور پر جدوجہد کرینگے ، چھٹی نمبر 31-213کے مطابق تمام متعلقہ محکموں کو نوٹیفیکیشن کی کاپیاں ارسال کردی گئیں ہیں ، اس سلسلے میں نومنتخب صدر سید خطاب کا کہنا تھا کہ درجہ چہارم ملازمین کے انتخابات کے موقع پر الیکشن کمشنر اے ڈی او عبد العزیز شاہین نے نگرانی اور شفافیت کو فروغ دیاجس پر ہم جملہ ملازمین سمیت ADO عبد العزیز شاہین کے مشکور ہیں اور انکی کارکردگی کو سراہتے ہیں۔
آل درجہ چہارم ضلع سوات کے صدر سید خطاب کو دوبارہ صدر منتخب ہو نے پر مدین بحرین کالام اور مٹہ سب دویزن کے تمام ممبران ان کو مبارک باد پیش کر تے ہیں ان کی جیت ان کی کارکنوں سے محبت کا نتیجہ ہے یہ باتیں فرید احمد صدر تحصیل مدین درجہ چہارم صحافیوں سے باتیں کر تے ہو ئے کہی ہیں انہوں نے کہاکہ یہ جیت ان کی ایمانداری اور کارکنوں سے محبت اور ان کے حقوق کے لئے ہر قسم قربانی دینے کا نتیجہ ہے اس پر اہلیان علاقہ جن میں اختر علی ،محمد رفیق،اورنگزیب ملک،سخی ملک، آمیر محمد،نور محمد،عمر رحمان،میاں سید واحد،سید اکبر خان مٹہ ،فضل رحمان منیجر،ثنا اللہ ،سید احمد شاہ احمد جان فرید اللہ قندیل، بخت جان کالج ،سجاد علی، اکرام الدین،شمس الواحد ،نواز خان بحرین، شاہی خان خوازہ خیلہ،احمد علی ،پرس خان ڈبر گے،بخت مند خان چیل،حجاب الدین،علی رحمان، مدنی اور دیگر شامل ہیں
398 total views, no views today


