سوات(عزیز کالامی سے)سوات کے سب سے حسین وادی اور اس میں موجود قدرتی مہوڈنڈ جھیل کی سیاحت تباہ کرنے کیلئے ٹمبر مافیا سرگرم ہوگیا، جھیل کے درمیان واقعہ جنگل کو کاٹنے کا سلسلہ جاری ، قیمتی درخت کٹ گئے ، محکمہ جنگلات خاموش ، مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے کالام کے حسین وجمیل جھیل مہوڈنڈ میں ٹمبر مافیا جھیل کے درمیان موجوج جنگل کے درختوں کو کاٹ رہے ہیں، قیمتی اور بڑے درخت بڑی تعداد میں ٹمبر مافیا نے کاٹ دیئے ہیں، جس سے نہ صرف جھیل کی قدرتی حسن تباہ ہورہا ہے وہاں سیاحت کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے، قیمتی درخت کٹنے کا عمل کئی روز سے جاری ہے لیکن محکمہ جنگلات اس سے لا علم ہیں، مقامی لوگوں نے صوبائی حکومت سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس پر ایکشن لیں تاکہ جلد سے جلد اس میں ملوث ملزمان گرفتار ہو سکیں اور ملوث لوگوں کو سخت سے سخت سزا مل سکیں ۔
3,544 total views, 2 views today