سوات(الطاف خان سے )تحصیل کبل میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل چار دن سے معطل ہے، پولیس فال سنٹر میں ٹوکن دیتے ہیں پھر گاڑیوں کو نمبرز کی الاٹمنٹ معطل ہے، تحصیل کبل کے مختلف علاقوں سے ائے ہوئے لوگوں نے سیدو شریف ائیر پورٹ کے قریب سوات نیوزکیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار دنوں سے اپنے گاڑیوں سمیت صبح سات بجے سے لیکر دو پہر دو بجے تک سڑک کے کنارے کھڑے اس انتظار میں ہوتے ہیں کہ ہماری گاڑی کو چیک کرنے کے بعد ان کو نمبر دیا جائیگا لیکن لیکن دو بجے کے بعد متعلقہ عمل یہ کہہ کر اتے ہیں کہ سسٹم خراب ہے کل اجائیگا، انہوں نے کہا کہ یہ عمل گزشتہ چار دنوں سے جاری ہے، دوسری طرف فال سنٹر رحیم اباد مسلسل ٹوکن ایشو کررہے ہیں، جس سے ٹوکن لینے والوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے، جبکہ رجسٹریشن کا عمل معطل ہے،انہوں نے پاکستان ارمی کے افیسرز ڈی پی او سوات سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کیلئے خود سیدو شریف سنٹر ائیں اور یہاں اکر خود اس کا معائنہ کرے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات حل ہو سکیں ۔
1,892 total views, no views today



