بریکوٹ، رہبر پختون باچا خان اور ولی خان کی زندگی پختون قوم کے لئے مشعل راہ ہے۔انہوں نے ساری زندگی پختون قوم کے بہتر مستقبل کے حصول اور ان کے حقوق کے لئے صرف کی ۔برصغیر میں پہلے مدرسے کی بنیاد انہوں نے رکھی اور خواتین کی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے انہوں نے اپنی بیٹی کو سکول میں داخل کرایا۔پختون قوم ایک تہذیب یافتہ قوم ہے مگر غیر وں نے پختون قوم کوایک سازش کے تحت دہشت گرد کا لقب دیا ۔
ان خیالات کا اظہارعوامی نیشنل پارٹی صوبہ سند ھ کے جنرل سیکرٹری بشیر جان نے تحصیل کبل کے علاقہ کیتاڑ شاہ ڈھیر ئی میں ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر پارٹی کے دیگر قائدین ابراہیم دیولئی ،زہین خان،صبور خان،عبدالمالک ،عدالت خان لالاجی ،حید رعلی شاہ،خورشید خان نے بھی تقاریر کیں ۔انہوں نے کہا کہ اے این پی نے اپنے دور اقتدار میں صوبے میں حالات ساز گار نہ ہونے کے باوجود میگا پراجیکٹس مکمل کئے ۔صوبے کو خودمختیار ی دینے کے حوالے سے بہت سے سرکاری محکمے صوبے کو لائے گئے ۔انہوں نے اپنے دوراقتدار میں سات یونیورسٹیاں قائم کی جبکہ پاکستان کے آزادی سے صوبے میں نو یونیورسٹیاں موجود تھیں ۔صوبے کے بجٹ کو سو ارب سے بڑھا کر تین سو پچھتر ارب روپے کردیا ۔انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ اے این پی نے اپنی مٹی پر سودا بازی نہیں کی موت کو گلے لگایا مگر اپنی اصولوں کی پاسداری کی ۔آج بھی اے این پی کے قائدین اور کارکن اپنی مٹی کی خاطر لڑرہے ہیں اور سینکڑوں کی تعداد میں شہید ہوئے ۔دہشت گردوں کے خلاف یہ جنگ آخری حد تک جاری رہے گا ۔کراچی پر جتنا حق دوسرے قوموں کا ہے اتنا ہی حق پختونوں کا ہے ۔کیونکہ کراچی ملک کے لئے شہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے۔مذید براں انہوں نے کہا کہ پختونوں کو کراچی سے کوئی نکال نہیں سکتا پختون قوم کو اپنی حقوق کے لئے متحد ہو نا چاہیے تاکہ سازشی عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جا سکے ۔
459 total views, 1 views today