کبل(تحصیل رپورٹر) تحصیل کبل توتانوبانڈئی میں پی ٹی آئی،مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کو دھچکا،سنگر سیرئی ٹیغک کے سرگرم سیاسی شخصیات جہانزیب،جلال،گل باچا،نواب،بخت ذادہ،طاہر خان،افضل شاہ،پشم پاچا،افضل خان،شیرین ذادہ،سید نوشاد،محمد رشاد،گل نوشاد،محمد اکبر اور دیگر نے سینکڑوں ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی جائنٹ سکریٹری خان نواب،سابق ایم پی اے وقار خان ،ضلعی کونسلر شاہ سید ،بحر بوستان،نعمت علی خان،شوکت خان،نجیب اللہ خان،فواد،شیر احمد،حسن خان،ابراہیم شاہ،موسی خان لالہ اور دیگر نے شامل ہونے والے ساتھیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والے پی ٹی آئی اور اسلام کے نام پر ووٹ لینے والے جماعت اسلامی نے خیبر پختونخواہ میں حکومت قائم کرکے پختون قوم کو مایوسی و محرومیوں کے سیوا کچھ نہ دیا ایم ایم اے نے پہلے بھی اسلام کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا تھا جنہوں نے اقتدار حاصل کرنے کے بعد عوامی خدمت کے بجائے اسلام آباد کے عیش و آرام اور قومی دولت لوٹنے کو ترجیح دی جو ایک بار پھر قوم کو دھوکہ دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 90دن میں نیا پاکستان بنانے والے پانچ سالوں میں ایک سکول بھی نہ بنا سکے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے دعویداروں نے اپنے مفادات کے خاطر بلدیاتی سسٹم کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا ہے جس کی وجہ سے لوگ مسائل و مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ اداروں کو تباہ کرنے والے پی ٹی آئی نے خیبر پختونخواہ کو قرضوں پر چلا کر بچے بچے کو مقروض بنا دیا ہے جس کا خمیازہ پختون قوم کو بھگتنا پڑے گا انہوں واضح کیا کہ حکمران پارٹیوں سے ناطہ توڑ کر دھڑا دھڑ شمولیتوں سے صاف ظاہر ہے کہ آنے والا دور عوامی نیشنل پارٹی کے عوامی حکومت کا ہے کیونکہ کہ اے این پی پختون قوم کی واحد ترجمان پارٹی ہے جس کے قائدین و کارکنان نے ملک و قوم کے لئے ان گنت قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے لہذا پوری قوم سرخ جھنڈے تلے جمع ہوکراپنے بہتر مستقبل کے لئے 2018الیکشن میں قیمتی ووٹ اے این پی کے حق میں استعمال کریں کیونکہ آئندہ الیکشن مفاد پرست اور نا اہل لوگوں سے نجات کا بہترین موقع ہے انشاء اللہ کامیابی کے بعد ترقی کا سفر دوبارہ شروع کرکے جملہ عوامی محرومیوں کا ازالہ کرینگے۔
1,154 total views, no views today



