بریکوٹ(ریا ض احمدسے) اے این پی تحصیل بریکوٹ صدر بختیار خان نے کہاہے کہ اے این پی ائندہ انتخابات کے لئے بھرپور تیاریاں کررہی ہیں ۔تحصیل کی سطح پر تمام پارٹی تنظیمیں فعال ہیں اورکارکنوں کی محنت کی بدولت آئے روز شمولیتوں کا سلسلہ عروج پر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گاؤں گورتئی میں اے این پی تحصیل بریکوٹ پریس سیکرٹری فیاض احمد خان کے رہائش گاہ پر عشائیہ کے دوران میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے این پی کے تحصیل نائب صدر خسرو خان ،ضلعی رہنماء متعسرف خان کے علاوہ پارٹی کارکن بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ ائندہ انتخابات کے لئے کارکنوں کی بدولت بھرپور تیاریاں کررہے ہیں اور پارٹی کارکن متحد ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اختلاف رائے جمہوریت کی حسن ہے مگر اختلاف برائے اختلاف کی سیاست نقصان کا باعث ہوتا ہے اس وقت پارٹی میں کسی بھی قسم کے کوئی اختلافات نہیں ہیں اور تنظیمیں جمہوری تقاضوں کے مطابق عمل میں لائی ہیں ۔اے این پی واحد پارٹی ہے جہاں پر کارکنوں کو ان کا جائزحق دیا جاتاہے اور تمام تر فیصلے میرٹ اور کارکنوں کے باہمی مشاورت کے ذریعے کئے جاتے ہیں ۔مزید براں انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات کے لئے ماحول ساز گار ہے اور انشاء اللہ پارٹی کے بہترین پالیسیوں کی بدولت صوبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کرے گی۔
1,538 total views, no views today



