سوات (ساجد خان سے ) سوات سے تعلق رکھنے والا سچ ٹی وی کے رپورٹر صحافی وقار احمد سواتی کو ان کے بہترین کارکردگی پر بیسٹ رپورٹنگ ایوارڈ سے نوازا گیا ، ان کو یہ ایوارڈ سچ ٹی وی کے انتظامیہ ،ڈائریکٹر نیوز کے جانب سے دیا گیا ، وقار احمد سواتی نے ایک سال کے قلیل عرصے میں 100سے زائد رپورٹس سچ ٹی وی پر آن ائیر کرکے علاقے کے مختلف مسائل کو اجاگر کئے ہیں جس پر انہیں یہ ایوراڈ دیا گیا ، نوجوان صحافی وقار احمد گزشتہ کئی سالوں سے مختلف صحافتی اداروں سے منسلک ہے اور لکھاری بھی ہے جبکہ وہ علاقے کے مثبت انداز میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ،سوات کے سیاسی وسماجی شخصیات نے صحافی وقار احمد سواتی کو ان کے بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دینے کو مثبت قرار دیا اور ان کو مبارکباد دیں دی ۔ اس موقع پر صحافی وقار احمد سواتی نے کہا کہ صحافت کو بہتر انداز میں پیش کرنے اور عوام کے مسائل کو میڈیا کے ذریعے حل کرنے کے لئے سنجیدگی کی ضرورت ہے ، علاقے کے مسائل کے حل اور عوام کے خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔
1,536 total views, no views today



