سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) تحصیل ناظم بابوزئی سوات اکرام خان نے کہا ہے کہ فوری طور سوات میں روڈ پر چلنے والی تمام کٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ مزید کٹ گاڑیاں بنانے پر پابندی عائد کرکے ورکشاپ کا خاتمہ کیا جائے ، سوات کو یہ گاڑیاں کدھر سے آتی ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اکرام خان نے کہا کہ غریب لوگوں نے کٹ گاڑیاں خریدی ہیں اور ان لوگوں کا مزید کوئی چارہ نہیں ، سوات متاثرہ علاقہ ہے جہاں پر سیلاب ، ناساز حالات اور زلزلے کے باعث عوام پہلے سے شدید متاثر ہیں لہٰذا حکومت روڈ پر چلنے والی کٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن کو یقینی بنائیں اور مزید کٹ گاڑیوں کے بنانے اور سوات میں لے جانے پر پابندی عائد کی جائے ، انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے خادم ہیں اور مسائل کے حل کے لئے وسائل بروئے کار لارہے ہیں ، انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے کٹ گاڑیوں کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ۔
1,800 total views, 2 views today