سوات(خورشید علی )سوات میں کٹ گاڑیوں کے حوالے سے الگ الگ موقف سامنے اگئے ، ڈی پی او نے تمام ایس ایچ اوز کو کٹ گاڑیاں پکڑنے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ تحصیل ناظم اور ضلعی ناظم کٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں ، ذرائع کے مطابق پولیس اور ضلعی و تحصیل انتظامیہ کٹ گاڑیوں کے حوالے سے ایک پیچ پر نہیں ہیں، گزشتہ روز ڈی پی او سوات محمد اعجاز خان نے کٹ گاڑیوں کے حوالے سے ایک نوٹیفیکیشن جاری کی تھی جس میں تما م ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری ہوئے تھے کہ کٹ گاڑیوں کو پکڑا جائے ، جبکہ اج جمعرات کے روز تحصیل ناظم اکرام خان نے ضلع سوا ت میں سڑکوں پرچلنے والے تمام کٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا اعلا ن کردیا ہے، جبکہ اس سے قبل ضلعی ناظم اعلی محمد علی شاہ نے بھی کٹ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا اعلان کیا تھا، دوسری طرف ایس ایچ اوز نے کٹ گاڑیوں کو پکڑنے کا سلسلہ بھی شروع کردی اہے ۔ جس سے کٹ گاڑی مالکان میں انہتائی تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔
1,816 total views, 2 views today
Comments