سوات(میاں سید علی سے)چارباغ پولیس نے بنک اور یوٹیلٹی سٹور ز کو لوٹنے والا گروہ کو گرفتار کرلئے گئے ، چارباغ پولیس سٹیشن کے ایس پی اپر سوات مشتاق احمد ڈی ایس پی باچا حضرت اور ایس ایچ اوایاز خان نے چارباغ پولیس سٹیشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بنک ڈکیتی میں ملوث گاؤں روڑیا سے دو ملزمان حبیب اللہ اور ضیاء اللہ کو گرفتار کرلئے ، جبکہ دو ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔ یہ ملزمان پولیس کو وہ بارہ مختلف واردات میں وہ ملوث ہیں، جن کا اعتراف انہوں نے کیاہے ایس پی اپر سوات کا کہنا ہے کہ لوہے کے کی سلاخ کے ذریعے وہ تالوں کو توڑتے تھے، ملزمان سے ستاسی ہزار روپے برامد ہوئے جبکہ بینک کا ٹرانزٹ مشین بھی ملزمان سے برامد ہوئے ، اس کے علاوہ تین موٹر سائیکلوں کو برامد کیا گیا جو کہ چوری کئے گئے تھے، ڈی ایس پی نے کہا کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، جس کے حوالے سے میڈیا کو جلد اگاہ کیا جائیگا۔
1,816 total views, no views today
Comments



