بریکوٹ( ریاض احمدسے) سوات کے مین شاہراہ کی تعمیراتی کام میں حفاظتی تدابیر نہ ہونے کے برابر،کسی بھی وقت بڑا حادثہ ہونے کا قوی امکان ،قیمتی جانوں کے ضیائع ہونے کا خدشہ،تفصیلات کے مطابق سوات مین شاہراہ پر تعمیراتی کام جاری ہے مگر جہاں پر پشتے اور کلوٹ تعمیر ہورہے ہیں وہاں پر رات کو ڈرائیوروں کی رہنمائی کے لئے مطلوبہ معیار کے مطابق سائن بورڈز کے علاوہ دیگر حفاظتی آلات نہیں ہوتے ہیں ابھی تک کئی ٹریفک حادثات رونماء ہونے کی وجہ سے متعلقہ ٹھیکیدار کو یاد دھانیاں بھی کرائی گئیں مگر انہوں نے ابھی تک اس پرعمل درآمد شروع نہیں کیا ہے ، گاؤں گورتئی ،ابوہا کے علاوہ جہاں بھی کلوٹ یا پشتوں کی تعمیرہورہی ہے وہاں پر انجینئر نگ کے اصولوں کی مکمل طور پر خلاف ورزی ہورہی ہے ،حفاظتی آلات میسر نہ ہونے کی وجہ سے اب تک علاقے میں کئی ایک ٹریفک حادثات بھی ہوچکے ہیں جس میں کئی افراد بری طرح زخمی اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے ۔اگر متعلقہ ٹھیکیدار نے مین شاہراہ کے تعمیراتی کام کے جگہوں پر حفاظتی تدابیر پر توجہ نہیں دی تو خدشہ ہے کہ حادثات میں مالی نقصانات کے علاوہ قیمتی جانوں کے ضائع ہوجائے قومی جرگہ تحصیل بریکوٹ کے صدر صدیق علی خان نے کہاکہ سائن بورڈ پر چمک پٹی نہ ہونے کی وجہ سے لوکل ڈرائیوروں کے علاوہ باہر سے آنے والے ڈرائیورز کے لئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے فوری طور پر حفاظتی تدابیر کا معقول انتظام کیا جائے کسی بھی ناخوشگوار واقع رونما ء ہونے کی صورت میں متعلقہ حکام کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔NEPAKکے ریجنل انجینئر ایمل اقبال سے رابطہ کرنے پر انہو ں نے کہاکہ اس پر ہم نے ایکشن لیا ہے اور متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر تین ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کرچکے ہیں اگر اب بھی وہ راہ راست پر نہیں آرہے ہیں تو ان کے خلاف قانون کے مطابق مزید سخت اقدامات اٹھائیں گے ۔
1,382 total views, 2 views today