سوات(ساجد خان سے )یونیورسٹی آف سوات میں ایچ ای سی کے نیڈبیسڈ سکالرشپس پروگرام کے تحت3 10 مستحق طلباء و طالبات کا قواعد وضوابط کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹرحسن شیر کی سربراہی میں انٹرویوز لیئے گئے جس میں چالیس طلباء وطالبات کو وضائف کے لئے منتخب کیا گیا۔ گزشتہ تین سال سے یونیورسٹی نے اپنے روایات کوبرقرار رکھتے ہوئے میرٹ کی بنیاد پرطلباء میں وضائف کی تقسیم کے لئے انسٹیٹوشنل سکالرشپس کمیٹی بنائی تھی جس میں مختلف شعبہ جات سے تجربہ کارافراد کاانتخاب کیا گیا تھا جس میں ملاکنڈیونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹرعجب خان، بیرسٹراسدالرحمٰن، یونیورسٹی آف پشاور کے پروفیسرمحمدابرار، لاء اینڈشریعہ ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسرمشتاق جبکہ یونیورسٹی آف سوات کے فائنانشل ایڈ کے ڈائریکٹر امجد ہلال بحیثیت سیکرٹری کمیٹی شرکت کی۔ اس موقع پریونیورسٹی کے وائس چانسلرنے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی، فرانس اورجاپان کی حکومتوں کا ہم مشکورہیں جوہرسال مستحق طلباء وطالبات کے لئے مالی معاونت پیش کرتے ہیں۔ اُنہوں نے انٹرویوزکے اختتام پروضائف کے لئے منتخب طلباء کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت یونیورسٹی میں سینکڑوں طلباء ہیں جن کو مالی معاونت کی ضرورت ہے تاہم اس فیز میں جو طلباء رہ گئے ان کے لئے ہم جلد ازجلد سکلارشپ کا انتظام کرینگے۔
1,350 total views, 2 views today