سوات (فضل ربی پختونیار سے)تحریک لبیک پاکستان ضلع سوات اوراہلسنت والجماعت کے زیراہتمام تحفظ ناموس رسالت کیلئے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ وریلی ،مظاہرین وفاقی وزیرقانون زاہدحامد کوفوری طورپربرطرف کرنے کا مطالبہ ، پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیاہے ہم کسی صورت وطن عزیز کوسیکولر اسٹیٹ نہیں بننے دیں گے ، ان خیالات کااظہار مظاہرے سے تحریک لبیک پاکستان ملاکنڈڈویژن کے صدر علامہ محمدرضاخان قادری، سرپرست اعلیٰ مولانا پیرسید، حافظ سیرج الدین اوردیگرنے کیا، مقررین نے کہا کہ حکمرانوں نے ناموس رسالت قانون کو چھیڑکر آئین پاکستان سے غداری کی ہے جو کسی بھی معافی کے مستحق نہیں ، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی برطرفی تک ہمارا احتجاج اور اسلام میں پرامن دھرناجاری رہیگا، حامدزاہد کے استعفیٰ کے بعد ہی قائدین حکمرانوں سے مذاکرات کریں گے انہوں نے کہا کہ ملک کے کروڑوں مسلمان کسی صورت تحفظ ناموس رسالت قائدین میں کسی قسم کی ترمیم کیلئے تیارنہیں ، ایسی گستاخی کرنے والوں کو فوری طورپربے نقاب کیاجائے مظاہرے کے آخرمیں ملک کی سلامتی اوربقاء کیلئے خصوصی دُعاکی گئی ۔
1,912 total views, 2 views today