مینگورہ،پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے صدر فضل غفور ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مینگورہ بینچ میں کرپٹ اور بے ایمان ججوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے جو عوام کو دروست اور سستہ انصاف نہیں دے سکتا تو ایسے عدالتوں کے ضرورت نہیں ، مینگورہ بینچ سے ٹاؤٹ ازم کا خاتمہ اور پرسنالٹی ویلیو ختم کرنے کا تہیہ کر لیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں
نے پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ میں پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب کے مہمان خصوصی وفاق کی مشیر انجینئر امیر مقام تھے ، انہوں نے کہا کہ مینگورہ بینچ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے لئے قائم کیا گیا ہے جس پر ملاکنڈ ڈویژن کے تمام لوگوں کا حق ہے ، انہوں نے کہا کہ نظام کی تبدیلی آئین پاکستان کے اندر رہتے ہوئے کریں گے ، انہوں نے کہا کہ جج صاحبان اختیارات سے تجاوذ نہ کریں ، جج اگر عوام کو انصاف نہیں دے سکتے تو ان کو مستعفیٰ ہونا چاہئیے ، بعض وکلاء ٹاؤٹ زم میں ملوث ہیں ان کے اصلاح کے لئے بھی اقدمات کریں گے ، انہوں نے ایک مثال بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک وکیل نے پانچ لاکھ روپے جج کو دینے کے لئے اپنے کلائنٹ سے لی ہے اس سے ہم یہ رقم ہم واپس کریں گے چاہے جو بھی ہو ، وکلاء برادری ٹاؤٹ زم اور بڑے بڑے خودساختہ فیس لینے والے وکلاء کا محاسبہ کریں ، مینگورہ بینچ کو ہر قسم کے کرپشن سے پاک کریں گے ، کرپٹ ، بے ایمان اور عوام کو انصاف نہ دینے والے ججوں کے کوئی جگہ نہیں اس سلسلے میں ہمارا جدوجہد جاری رہی گی ۔
407 total views, no views today


