سوات ،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اور سابق ممبر قومی اسمبلی مظفر الملک خان نے کہا کہ میرے منصوبوں پر ممبران اسمبلی اپنا سیاست چمکارہے ہیں،میں نے مینگورہ اور مدین گریڈ سٹیشن کیلئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے دو بڑے ہیوی ٹرانسفر مر منظور کی تھی اور آج اس ٹرانسفر مرپر موجودہ ممبران اسمبلی اپنا سیا ست چمکارہے ہیں،
صوابی انٹر چینج سے چکدرہ اور درگئی سے سوات تک جوکہ سو کلومیٹر دو طرفہ روڈ کے منظوری ہمارے کوششوں کے وجہ سے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے منظور کی تھی ،سو کلومیٹر روڈ کی حدخوازہ خیلہ اور یا اس سے اگے تک ہوجاتی ہے ، نیک پی خیل میں کروڑوں روپے کی ترقیاتی کام کی ہے ،مینگورہ سے کوکارئی اور فضاگٹ سے منگلور تک سوئی گیس پا ئپ کی منظوری یہ ہمارے کاموں میں آتی ہے ،کوکارئی تک پا ئپ بچھا ئی گئی ہے ،موجودہ حکومت کے ممبران اسمبلی کو چاہئے وہ اپنے ایک سال کا کاردگی دیکھائے ، موجودہ حکومت بر ی طرح ناکام ہوچکی ہے ،انکی کارکردگی صفر کے برابر ہے ،وہ صرف میڈیا تک محدود ہے ،ایم این اے مراد سعید بھی اپنا کارکردگی دیکھائے ،سوات کے عوام نے تبدیلی کے نعرے لگانے والوں کو ووٹ دی لیکن انکی تبدیلی عوام کے سامنے ہیں،سونامی صرف ایک عزاب کا نام ہے اور وہ عزاب سوات سمیت خیبر پختونخواہ بھر کے اضلاع میں نافذ ہوچکا ہے،ہمارے دور حکومت میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ اورپانی کی قلت اتنی نہیں تھی ،جتنی اس دور حکومت میں ہے ،ہمارے دور حکومت میں منظور شدہ پانچ ٹیوب ویلوں کو بجلی لائن بھی نہیں دی گئی ،اس وجہ سے علاقہ میں کربلا کا سماں ہیں ، پانی کے فراہمی کیلئے تیار شدہ ٹیوب ویلوں پر بجلی لائن کی سپلائی فراہم کی کہ عوام کو اس عزاب سے نجات مل جائے ،عوام کاخاد م ہوں اور عوام کے خدمت کیلئے میرے گھر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں،
374 total views, no views today


