سوات(سوات نیوز ڈاٹ کام ۔ 10 نومبر 2017 / رپورٹ : ساجد خان )نیشنل یوتھ کارنیوال میگا چیلنج مالاکنڈڈویژن کے ٹرائلز مکمل ، ٹرائلز میں سات اضلاع سے مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے طلباء وطالبات نے شرکت کی،خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے منعقدہ یوتھ کارنیوال میگا چیلنجز کے مقابلے ودویہ ہال میں منعقد کئے گئے ،جس میں کثیر تعداد میں مالاکنڈڈویژن کے مختلف اضلاع سے تیس کٹیگریز میں طلباء وطالبات نے حصہ لیا، کٹیگریز میں پشتو ، اردو اور انگلش میں سنگنگ، ڈرامے، خاکے پینٹنگ ، کیلگرافی، موسیقی بینڈز، تقاریر ، کلچرل ڈانس سمیت دیگر مقابلے ہوئے ، ان مقابلوں میں کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات صوبائی سطح پر مقابلوں میں حصہ لینگے، ڈائریکٹر اف سپورٹس و یوتھ افئیرز کے تعاون جبکہ لیزان کارپوریشن کے زیر اہتمام یہ مقابلے کرائے گئے ، اس موقع پر طلباء وطالبات نے مقابلوں کے انعقاد کو سراہا اور انہوں نے کہا کہ اس قسم کے مقابلوں میں شرکت کرنے سے طلباء وطالبات میں چپھے ہوئے صلاحیتیں اجاگر ہونگے اور وہ ملک وقوم کی بہتر خدمت کرسکیں گے۔
1,538 total views, no views today



