سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)پاکستان مسلم لیگ ن اج اپنے پاور کا بھر پورمظاہرہ کرے گی، ودودیہ ہال میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے صوبائی صدر امیر مقام خطاب کرینگے، جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے، ورکرز کنونشن کیلئے ضلع سوات کے تمام چوراہوں پر بڑے بڑے بینرز لگائے گئے ہیں، جبکہ تمام یو سی صدور کو کنونشن کامیاب بنانے کیلئے بڑی تعداد میں ورکرز لانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں،ذرائع کے مطابق اس ورکرز کنونشن سے ن لیگ باقاعدہ طور پرا لیکشن کمپین کا آغاز کردے گی، ورکرز کنونشن سے صوبائی صدر امیر مقام سمیت دیگر افراد خطاب کرینگے۔
2,276 total views, no views today
Comments



