سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)چارباغ پولیس سٹیشن سے مبینہ طور پر بنک ڈکیتی اور یوٹیلٹی سٹورز کو لوٹنے والا ملزم فرار ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق ملزم فضل ہادی ولد عبدالحکیم سکنہ میرا الہ اباد تحصیل چارباغ کو کچھ دن قبل بنک اور یوٹیلٹی سٹورلوٹنے میں گرفتارکرلیا گیا تھا ، جبکہ اس کو میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا گیا ، تاہم وہ اتوار کے دن ایک بجے کے قریب حوالات کے روشن دان سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، چارباغ پولیس سے جب ا س خبر کی تفصیلات مانگی گئی تو انہوں نے انکار کردیا ، تاہم ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم فرار ہونے میں کا میاب ہو گیا ہے اور پولیس جگہ جگہ اس کو ڈھونڈ رہی ہے۔
1,556 total views, 2 views today
Comments