سوات(ساجد خان سے)سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں رات سے گیس بند کردی گئی، صبح بچے بغیر ناشتہ کئے سکول روانہ ہو گئے ، ذرائع کے مطابق محکمہ سوئی گیس کی پائپ لائن شاہدرہ کے قریب لیک ہوگئی ہے، جس سے بڑی تعداد میں گیس خارج ہونے کی وجہ سے محکمہ نے مینگورہ شہر کی گیس بند کردی ہے، گیس پائپ لائن کی مرمت کیلئے محکمہ نے ٹیم بھی ارسال کردی ہے، جس کی ٹھیک کرنے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں، دوسری طرف گیس بندش کی وجہ سے مینگورہ شہرکے اکثریت بچے سکول بغیر ناشتہ کے گئے ہیں، کیونکہ سوئی گیس کی موجودگی میں دوسرا اپشن بھی زیر استعمال نہیں رہا۔
1,674 total views, no views today
Comments