لوئر دیر: تیمرگرہ جانے والی گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے. کاڑی میں سوار افراد لوئر دیر کے علاقے میدان سے تیمر گرہ جارہے تھے کہ بانڈئی کے قریب تیز رفتاری کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر جھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن اور پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے مقامی افراد کی مدد سے لاشوں کو تیمر گرہ اسپتال منتقل کردیا، جہاں سے میتوں کو شناخت کے بعد ان کے لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔
476 total views, no views today
Comments


