مینگورہ،شباب ملی کا فحاشی و عریانی اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ و نعرہ بازی ، گذشتہ روز شباب ملی ضلع سوات کے زیر اہتمام فحاشی ،عریانی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا ، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فحاشی ،عریانی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف نعرے درج تھے ،
مظاہرین جلوس کی شکل الخدمت اسلامیہ بنڑ سے ہوتے ہوئے مختلف چوکوں سے گزر کرسوات پریس کلب پہنچ گئے، مظاہرے میں ضلع سوات کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں، مہتمم جماعت اسلامی حافظ اسرار اور شباب ملی ضلع سوات کے صدر عبدالرحمن نے شرکت کی،مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے اسرار اور عبدالرحمن رشید نے کہا کہ یہاں پر کیبل پر بے لگام اور فحاش پروگرام چل رہے ہیں جسے ہر گز برداشت نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ یہ بھی سراسر ظلم ہورہا ہے کہ ہمارے یہاں دس گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے یہ کہا ں کا انصاف ہے حکومت کو چاہئے کہ لوڈ شیڈنگ ختم کرے اور فحاشی ،عریانی کوجڑسے اکھاڑپھینک دے ، انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے اور حکومت فحش اشتہارات ، کیبل کے بے لگام اور فحاشی پر مبنی پروگرامات ،بے تحاشا اور غیر مہذب تصاویر فوری بند کرے۔
408 total views, no views today


