سوات،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو کے مشیر برائے لائیوسٹاک ، فشریز کوآپریٹوز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ تعلیم پی ٹی آئی حکومت کی تر جیحات میں اولین ترجیح ہے اور ہمارے منشور کی تکمیل اس روز ہوگی جس روز وزیر اعظم پاکستان اور ایک مزدور کے بیٹے ایک بینچ پر بیٹھ کر سکول پڑھیں گے ، وہ اتوار کے روز ودویہ ہال سوات میں سٹی سکول سوات
کے اینول ڈے تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے، محب اللہ خان نے کہا کہ انسان کو فضیلت اس لئے حاصل ہے کہ اس میں علم حاصل کرنے کی لا محدود صلاحیت موجود ہے ، انہوں نے کہا کہ اسلام بھی علم کو اولین حیثیت حاصل ہے کیونکہ ہمارے نبیؐ پر پہلی وہی اقراء یعنی (پڑھ) سے شروع ہوئی اور آپؐ نے فرمایاکہ علم حاصل کر و خواہ تمہیں چین جانا پڑے ، محب اللہ خان نے کہا کہ صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ صوبے میں ہر سرکاری پرائمری سکول دو کمروں کی بجائے چھ کمروں پر مشتمل ہوگا اور 40 بچوں کے لئے ایک استاد مقرر کیا جائے گا ، اس طرح تمام سکولوں میں ایک ہی نصاب پہلے ہی رائج ہے ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قائد کا وژن ہے کہ پاکستان میں امیر غریب کیلئے ہر سطح پر یکساں قانون ہو اور پاکستان کا وزیر اعظم ایک مزدور کے ساتھ سرخ بتی کے احترام میں سڑک پر رُکے ، تقریب سے اپنے خظاب میں ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا کہ پرائیویٹ شعبہ تعلیم کے فروغ میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس کے بغیر سوفیصد تعلیم کا حصول مشکل ہے ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پرائیویٹ شعبہ کو ساتھ لے کر چلے گی اور اس کی ہر ممکن مدد کرے گی ، قبل ازیں سٹی سکول کی پرنسپل سبرینہ رحمان نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا ، اور سکول کے بچوں نے رنگارنگ ائٹم پیش کئے ،
419 total views, no views today


