مٹہ (سوات نیوز ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف ملک میں عملی تبدیلی کے لئے کوشاں ہیں صوبائی حکومت نے صوبے کا نقشہ تبدیل کردیا کرپشن نے اس ملک کو مکمل طور پر مفلوج کردیا ہیں عمران خان نے عوام کے حقوق کے حصول کا شعوردے دیا ہے مفاد پرست حکمرانوں کو عوام ائندہ منتخب نہیں کرینگے۔ پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی اپوزیشن لیڈر احمد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے کے عوام کے لئے بنیادی ترقیاتی کام کی ہیں مورثی سیاست کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔ موجودہ ملکی صورت حال کے تناظر میں ملک بھر سے لوگوں کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولت اس بات کی ثبوت ہے کہ ائندہ مرکز ی وصوبائی حکومتیں پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔ سوات میں ترقیاتی کیں گئی ہیں وہ کام جو پچھلے 65 سالوں میں نہیں ہوئی تحصیل مٹہ کو ماڈل تحصیل بنانا اور لوگوں کی بنیادی مسائل حل کرنا ہمارے اولین ترجہح ہے۔ اس موقع پر تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان نے بھی موجود تھے۔
1,428 total views, no views today



