مینگورہ ،سوات بورڈ کے پریس ریلیز کے مطابق 2014 کے سالانہ امتحان میں جماعت نہم سائنس گروپ میں 21501 طلباء و طالبات میں سے 15503 کامیاب ہوئے اور ان کا نتیجہ 72% رہا ، جماعت نہم کے جنرل گروپ میں8354 طلباء و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا اور ان میں کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کی تعداد 3368 رہی ، اور ان کا نتیجہ 40% رہا ، مجموعی طور جماعت نہم کے امتحان میں
کل 29855 طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 18871 کامیاب قرار پائے اور نتیجہ 63%رہا ، جماعت دہم سائنس گروپ میں 19283 طلباء و طالبات میں سے 16149 کامیاب ہوئے اور ان کا نتیجہ 84%رہا جبکہ جنرل گروپ میں 8511 طلباء وطالبات نے امتحان میں حصہ لیا اور ان میں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کی تعداد 4813 رہی اور ان کا نتیجہ 57% رہا ، اسی طرح مجموعی طور پر اس سال جماعت دہم کے امتحان میں کل27794 طلباء وطالبات نے شرکت کی ، جس میں 20962 طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی اور مجموعی طور پر نتیجہ 75% رہا ، مجموعی طور پر 2014 کے سالانہ رزلٹ کے مطابق بورڈ آف انٹر میڈیٹ اور سیکنڈری ایجوکیشن سیدو شریف سوات سے میٹرک کے امتحان میں شامل ہونے والے طلباء و طالبات میں سوات پبلک سکول اینڈ کالج سوات کے طالبات میں مس رخسار خان رول نمر 100371 نے 1100 نمبرات میں سے 1045 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ، مس گل لالا رول نمبر 100377نے1031 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ غزالی پبلک سکول ایلئے بونیر کے طالب علم منصور عالم رول نمبر 121759 نے 1028نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ، جماعت دہم کے سائنس گروپ میں سوات پبلک سکول اینڈ کالج مینگورہ سوات کی طالبہ مس رخسار خان رول نمبر 100371 نے 1100 نمبرات میں سے 1045 نمبر لے کر پہلی پوزیشن جبکہ اسی سکول کی طالبہ مس گل لالا رول نمبر 100377 نے1031 نمبر لے کر دوسری پوزیشن اور اسی سکول کی طالبہ مس ماریہ رفیع رول نمبر 100402 نے1025 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ،سائنس گروپ کی طالبہ مس غزالی پبلک سکول بونیر کے طالب علم منصورعالم رول نمبر 121759 نے 1100 نمبرات میں سے 1028 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ، خپل کورماڈل سکول مینگورہ سوات کے طالب علم منصور علی رول نمبر 110610نے1027 نمبر لے کردوسری پوزیشن جبکہ ورکنگ فولکس گرائمر سکول پانڑ مینگورہ کے طالب علم انعام اللہ رول نمبر 110893 نے1020 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ، جماعت دہم کے جنرل گروپ میں طالبات میں سے گورنمنٹ گرلزہائی سکول نمبر 2سیدوشریف سوات کی طالبہ کلثوم رول نمبر 140116 اور گورنمنٹ گرلزہائی سکول چینگلئی بونیر کی طالبہ مس فائزہ بی بی رول نمبر 141756 نے1100 نمبرات میں سے 892نمبر لیکر بالترتیب پہلی پوزیشن حاصل کی ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کڑپہ بونیر کی طالبہ مس ریبی رول نمبر 141485 نے889 نمبرلیکر دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چینگلئی کی طالبہ مس قدس بی بی رول نمبر 141757 نے 876 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ، جماعت دہم کے جنرل گروپ میں طلباء میں سے گورنمنٹ ہائی سکول توہا کے طالب علم اختر علی رول نمبر 151130 نے 1100 نمبرات میں 832 نمبر لیکر پہلی ، ضلع شانگلہ کے پرائیویٹ طالبعلم احسان اللہ رول نمبر 181474 نے 818نمبرلے کر دوسری جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 4مینگورہ سوات کے طالب علم ولی اللہ رول نمبر 150285 نے 806 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
1,155 total views, no views today


