سوات(عزیز کالامی سے)سوات کے سیاحتی علاقہ کالام کے جنگل انگر میں نامعلوم وجوہات کی بنائ پر اگ لگ گئی، اگ کیوجہ سے دیار کے قیمتی درخت جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ، ہلکی بارش بھی اگ پر قابو نہ پاسکی، مقامی لوگوں کے مطابق اگ گزشتہ تین دنوں سے لگی ہوئی تھی تاہم کی اس رفتار زیادہ نہیں تھی، لیکن گزشتہ روز تیز ہوائوں کیوجہ سے اگ نے زور پکڑلیا اور وسیع علاقہ کو اپنے لپیٹ میں لے لیا، دوردراز پہاڑی علاقہ ہونے کیوجہ سے مقامی اباد اگ بجھانے میں بے بس نظر ارہی ہے، دوسری طرف محکمہ جنگلات بھی اگ بجھانے کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کررہی ہے، جس کی وجہ سے دیار کے قیمتی درخت جل کر راکھ کے ڈھیر بنتے جارہے ہیں، گزشتہ شب ہونے والے ہلکی بارش سے بھی اگ نہ بجھ سکی ہے، مقامی لوگوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اگ پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات کرے ۔
2,502 total views, no views today



