سوات ،محکمہ پبلک ہیلتھ کے مختلف علاقوں میں ٹیوب ویل کیلئے بجلی کی ٹرانسفارمر نصف کئے تھے جس کے وجہ سے دور دراز علاقوں میں پانی کی سپلائی میسر تھی ،گذشتہ ایک مہینے میں مختلف علاقوں کے پانچ ٹرانسفارمر چوری ہوئی جو محکمہ پولیس کے لئے شرم کی بات ہے ، جن علاقوں میں ٹرانسفار چوری ہوئی ہیں جس میں علاقہ گلی گرام علاقہ، بٹوڑہ ، علاقہ الا آباد ، علاقہ لطیف آباد اور علاقہ بلوگرام شامل ہیں ،
اس میں دوٹرانسفارمر ایک ہی ہفتے میں چوری ہوئی ہیں ، اس سلسلے میں جب متعلقہ ایکس سی این سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں خود حیران ہوں ، اس سے پہلے اس طرح واقعات نہیں ہوئے ، علاقے کے لوگ ہمارے دفتر اتے ہیں حالانکہ ہم نے چوکیدار معطل کیا ہے اور ساتھ ہی ایف آئی ار بھی درج کرایا ہے ، لیکن چوکیدار کے کہنے کے مطابق کچھ نقاب پوش رات کے تاریکی میں آکر بندوق کے نوک پر زبردستی ٹرانسفار مر نکال کر لے گئے ، عوامی حلقوں نے آئی جی پی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ پولیس حکام سے چوری شدہ ٹرانسفارمر برآمد کرنے کے احکامات جاری کریں ، اور متعلقہ پولیس اہلکاروں سے آئی روز چوری ڈاکوؤں کے روک تھام کے باز پریس کریں ،
465 total views, no views today


