جھنگ: جماعت الدعوۃ پاکستان کے سربراہ حافظ سعید نے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ حملے میں بھارت براہ راست ملوث ہے حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات امریکا اوربھارت کوکسی صورت گوارا نہیں اسی لیے وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں اس قسم کی کارروائیوں سے بدامنی اورجنگ کی کیفیت رہے۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے پیر کو اپنے جھنگ کے دورے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
حافظ محمد سعید نے کہاکہ مودی کے دورہ پاکستان کامخالف نہیں،مسئلہ کشمیرپرمثبت پیش رفت ہونی چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ سعید نے کہا کہ ہم نے دورہ بھارت سے قبل ہی کہہ دیا تھا کہ یہ نواز شریف کے وقارکا نہیں پوری قوم کے وقارکا مسئلہ ہے اوروہی ہوا۔
484 total views, no views today
Comments


