سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)مینگورہ شہر سے چھ کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع سنگوٹہ طورطم سکول کے قریب 22 سالہ نوجوان کی لاش برامد، پولیس نے تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی، سنگوٹہ پولیس سٹیشن کے مطابق گائوں سنگوٹہ سے کچھ فاصلہ پر واقع طورطم سکو ل کے قریب 22 سالہ نوجوان زربلند ولد عمل خان ساکنہ افغانستان حال بنڑ مینگورہ کی لاش برامد کی گئی ہے، نوجوان کو فائرنگ کا نشانہ بنا گیا ہے، جبکہ اس کے قریب ہائی کنگ میں استعمال ہونے ولا بیگ بھی ملا ہے،پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے ۔
1,864 total views, 2 views today
Comments