سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات میں سکولوں کو بموں سے اڑانے اور فورسز پر حملوں میں ملوث مبینہ دہشت گرد گرفتار، 2009 سے رپوش رہنے کے بعد محکمہ انسداد دہشتگردی پشاور ریجن نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دہشتگرد افتاب حسین ولد ابراہیم سکنہ محلہ عثمان خیل تختہ بند سوات کو حاجی اباد صوابی سے گرفتار کرلیا ، دہشتگرد پولیس سٹیشن رحیم ابادپر حملہ کرکے درجنوں جوانوں کو شہید اور ایک کو زخمی کرنے ،سیکورٹی فورسز پر حملوں، اس کے علاوہ فورسز کے ٹھکانوں اور سرکاری املاک پر حملوں میں ملوث رہا ہے ، رپورش دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے بھی ہے ۔ محکمہ نے گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام منتقل کیاجہاں پر ان سے تفتیش جاری ہے ۔
1,720 total views, no views today
Comments



