بریکوٹ،قومی وطن پارٹی حلقہ پی کے 81 کے سابق امیدوار افضل شاہ باچا اور حلقہ پی کے 81 کے سابق سینئر نائب صدر فضل ودود باچا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مکمل طور ناکام ہو چکا ہے ، بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ ، کم وولٹج ، کمر توڑ مہنگائی ، نے غریب عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر دیا ہے ، سوات میں 100 فیصد ریکوری کے باجود سوات میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ،
اخر یہ کہاں کا انصاف ہے ، انصاف اور تبدیلی کے دعودایدروں عوام سے الیکشن کے وقت کئے گئے وعدوں میں بری طرح ناکام ہو گئے ، صوبائی حکومت ایک سال پورے ہو نے کو ہے مگر سوات میں کسی قسم کا میگا پراجیکٹ پر کام کا اغاز نہ ہو سکا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا تبدیلی اور نیا پاکستان کے بلند بانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، انہوں نے کہا کہ سوات روڈ لنڈاکی سے کالام تک کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا ہے ، سیاحوں کو شد ید مشکلات کا سامنا ہے ، کھنڈر نما سڑک کے باعث سوات کے سیاحت پر نہایت منفی اثرات مر تب ہو رہے ہیں ، دوسر ی طرف سوات بجلی بلز اداگی کے باوجود سوات میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، صوبائی حکومت کے جانب سے کسی قسم اقدامات نظر نہیں اتی ، انہوں نے کہا کہ ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے سوات کے کاروبار ی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ، بجلی کی کم وولٹج کی وجہ لوگوں کے باغات تباہی کے دھانے پر پہنچ گئے ، گھروں ، پینے اور مساجد میں وضو کیلئے پانی نہیں ہے ، رات کے وقت شدید گر می کے باعث بچوں کے چیخ وپکار دور دور تک سنی جاتی ہے ، اس کے علاوہ سوت میں ڈینگی وائرس کی ایک مریض کا تصدیق ہو چکا ہے ، اب ڈینگی وائر س مزید پھلنے کا خطرہ لا حق ہے ، مگر سوات انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے جانب سے کو ئی واضح اقدامات نظر نہیں اتے ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے طرف سے سوات ڈینگی وائرس روک تھام کیلئے کو ئی فنڈ تاحال ریلز نہ کر نا سوات کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم وذیاتی ہے ، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سوات سڑکیں از سر نو تعمیر ومرمت اور ڈینگی وائرس روک تھام کیلے فنڈز اور بجلی ناروا لو ڈ شیڈ نگ پر قابو پانے عملی اقدامات اٹھائیں ، بصورت دیگر سوات کے عوام بھر پور احتجاج پر مجبور ہو جا ینگئے ۔ اور سڑکوں پر نکل اینگئے ، جس کی تمام ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہو گی ۔
438 total views, no views today


