لاہور: شاہد آفریدی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں آج میچ نہیں کھیلے، ڈھاکا ڈائنا مائٹس کی جانب سے تسلسل کیساتھ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے والے آل راﺅنڈر کو فلو اور گلے میں خراش کی شکایت ہے۔کومیلا وکٹورینز کیخلاف میچ کیلیے شاہد آفریدی کی جگہ محمد عامر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ڈھاکا ڈائنا مائٹس گزشتہ6 میچز میں سے 4میں فتح حاصل کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، اس میں شاہد آفریدی کا کردار نمایاں رہا ہے۔ قومی آل راﺅنڈر ٹی ٹوئنٹی کریئر میں 11 بار میچ میں 4 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کارنامہ انجام دے چکے ہیں، آل راﺅنڈر یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی بولر ہیں، یاسر عرفات اور عمر گل 10،10 بار میچ میں 4 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
1,552 total views, no views today