سوات(سوا ت نیوزڈاٹ کام)سوات سمیت مالاکنڈڈؤیژن کے تمام ایم پی ایز اور ایم این ایز کے فائل نیب نے تیار کرلئے ، کسی بھی وقت ایم پی ایز کیخلاف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے تفتیش کی جاسکتی ہے، ذرائع کے مطابق سوات کے تمام ممبران اسمبلی کیخلاف نیب حرکت میں آگئی ہے اور وہ تمام تر ترقیاتی کاموں کے فائل تیار کررہی ہے ، جس میں کافی حد تک کام بھی ہو چکا ہے، اب کسی بھی وقت نیب ترقیاتی کاموں میں مبینہ کرپشن کے حوالے ایم پی ایز کیخلاف کارروائی کرسکتی ہے اور انکو نیب افس بلا یا جا سکتا ہے، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت جون میں ختم ہونے کے بعد نیب احتساب عدالت کھول لے گی اور پاکستان تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی جس میں سوات اور مالاکنڈڈویژن شامل ہیں کہ خلاف کرپشن کے مبینہ کیسز کھول دے گی ۔
1,812 total views, 2 views today