سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) آج نیوز اور دنیانیوز سوات کے آفس میں چوری کی واردات ۔نامعلوم چور دو قیمتی لیپ ٹاپ لے اُڑے ۔پولیس رپورٹ درج تفتیش شروع ۔تفصیلات کے مطابق مینگور ہ شہر کے مشہورمینا بازار کے شاہ جہان بلڈنگ میں واقع آج نیوز اور دنیا نیوز سوات کے آفس میں گزشتہ شام نامعلوم چور گھس گئے چورٹیبل پر موجود دو قیمتی لیپ ٹاپ لیکر فرار ہونے میں کا میاب ہوگئے مینگورہ پولیس متاثرہ آفس پہنچ گئی اور رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔
1,506 total views, no views today
Comments



