بریکوٹ( ریاض احمدسے) سب ڈویژن بریکوٹ میں سکول گاڑیوں میں اوورلوڈنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ،ٹریفک قوانین کا نام ونشان نہیں ہے ۔مین شاہراہ پر صبح اور دوپہر کو سکول گاڑی کے ڈرائیوروں کا اوورلوڈنگ اور تیزرفتاری کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہیں جسکی وجہ سے انتظامیہ اور پولیس کے تمام تر دعوے ہوا میں اڑ گئے۔انتظامیہ اور پولیس کی عدم دلچسپی ،لاپرواہی اور خاموشی کے خلاف علاقے کے سماجی حلقوں نے چیف سیکرٹری خیبر پختون خوا اور وزاعلیٰ خیبر پختون خوا سے پرزور مطا لبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طورپر سکول گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائیں تاکہ بچوں کا سفر محفوظ بن سکے ،گذشتہ ماہ تحصیل کبل اور مٹہ میں دو طلباء اوولوڈنگ کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اگر یہاں بھی یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو بدترین حادثے کا خدشہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ ماہ اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ شکیل احمد جان نے میڈیا رپورٹس پر ایکشن لیتے ہوئے پولیس ،ٹرانسپورٹر اور سکول پرنسپلز کے ساتھ میٹنگ کی ۔جسمیں سکول پرنسپلز اور ٹرانسپورٹر کے نمائندوں نے انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ ہر قسم تعاون کرتے ہوئے یقین دھانی کرائی کہ انتظامیہ اور پولیس آزادنہ طور پر اوورلوڈنگ اور تیزرفتاری کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت آپریشن کرے ہم بھر پور ساتھ دیں گے ۔بعد میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ نے کہاکہ سکول گاڑیوں کے خلاف انتظامیہ اور پولیس مشترکہ طور پر بھرپور کارؤائی کرے گی اور انشاء اللہ بہت جلد اس مسلے پر قابو پالیں گے مگر بدقسمتی سے ماہ گذرنے کے باوجود انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے باقاعدہ آپریشن کا آغاذ شروع نہ ہوسکا اور وہ سکول ڈرائیور ز جوکہ اوورلوڈنگ اور تیزرفتاری کرتے ہیں کے خلاف کوئی قانونی کارؤائی نہ ہونے کی وجہ سے مسلۂ جوں کا توں ہے ۔ٹریفک پولیس اہلکار وں کی کارکردگی دوسرے علاقو ں سے آنے والی گاڑیوں کو جرمانہ کرنے تک محدود ہے اور یہی ناقص کارکردگی لوکل پولیس کی بھی ہے ۔سکول گاڑیوں میں ڈرائیورز حضرات آزادنہ طور پر طلباء کو سائید ز اور چھت پر بیٹھاتے ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر بریکوٹ شکیل احمد جان سے رابطہ کرنے پر کہاکہ ابھی تک باقاعدہ آپریشن شروع نہیں کیا گیا ہے لیکن کئی گاڑیوں کو جرمانہ کرچکے ہیں ۔انتظامیہ کا ڈی پی او سوات اور ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل سے اس معاملے میں بات چیت ہوچکی ہے ۔انشاء اللہ بہت جلد اس اوورلوڈنگ کے خلاف سخت آپریشن شروع کیا جائے گا ۔
2,587 total views, no views today



