سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ برہ بانڈی میں نامعلوم مسلح افراد کی اندھادھند فائرنگ ،امن کمیٹی کے دو ممبران سمیت تین افراد جاں بحق ،دو زخمی، زخمی کی حالت تشویش ناک سیدو شریف ہسپتال منتقل ، پولیس زرایع کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ برہ بانڈئی میں دن دھاڑے نامعلوم ،مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مقامی امن کمیٹی کے رہنماء خلیل اللہ اور ممبر حضرت حسین موقع پر جاں بحق جبکہ سپشل پولیس فورس کے اہلکار نور العابدین سیدو ہسپتال میں دم توڑ گئے
وی ڈی سی ممبران پر فائرنگ کردیا ، جس کے باعث وی ڈی سی ممبر حضرت حسین ، خلیل اللہ اور سپیشل پولیس فورس اہلکار نوالعابدین موقع نعمت علی خان،اور سید نواب شدید زخمی ہوگئے جنکو طبی امداد کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا واقعے کے بعد سیکورٹی پورسز اور پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ اپریشن شروع کردیا ۔واقعے کے بعد مقامی عوام کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے مینگورہ ،مٹہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا اور سوات پولیس کے خلاف شدید نعر بازی کی اس موقع پر مظاہرین نے سوات پولیس کے ڈی پی او کے گوری تبادلے کا مطالبہ بھی کیا
549 total views, no views today


