بریکوٹ،بریکوٹ بازا کے خراب ٹرانسفرمر کے دوبارہ بحالی کا وعدہ ایم پی ائے ڈاکٹر امجد اور ایم این ائے مُراد سعید نے نبھا لیا ۔دونوں ٹرانسفرمر ز کے بحالی کے احکامات جاری ۔تاجر برادری بریکوٹ ایم پی ائے اور ایم این ائے کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں تاجر ایسوسی ایشن کے مطابق کئی روز دنوں سے خراب بجلی ٹرانسفرمر پر بریکوٹ تاجر برادری مشکل ہوکر سڑک پر نکل آگئے
اور اپنا احتجاج ریکارڈ کررہے تھے کہ اس موقع پر ایم پی ائے ڈاکٹر امجد اور ایم این ائے مُراد سعید نے موبائل فون پر مشتعل مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے دونو ں ٹرانسفرمروں کے بحالی کا وعدہ کیا تھا ،انھوں نے اپنا وعدہ پورا کرکے بریکوٹ تاجر برادری کے دل جیت لئے اور دونوں ٹرانسفرمر ز ایک 50KVاور دوسرا 100KV بحال کرنے کے احکامات جاری کردی جس پر بریکوٹ تاجر برادری ایم پی ائے ڈاکٹر امجد اور ایم این ائے مراد سعید کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اُنکے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔
426 total views, no views today


