سوات(خورشید علی )نیب کے اعلیٰ عہدیداران سوات یونیورسٹی پہنچ گئے ، مبینہ کرپشن کیخلاف انکوائری شروع ، بنک اکاونٹس طلب کرلئے گئے ، ذرائع کے مطابق ایم این اے مسرت احمد زیب کی درخواست پر نیب نے باقاعدہ انکوائری شروع کردی ہے، اور ایک اعلیٰ سطح وفد سوات یونیورسٹی پہنچ گئی ہے، جنہوں نے سوات یونیورسٹی سے تمام بنک اکاونٹس طلب کرلئے ہیں، واضح رہے کہ یونیورسٹی اف سوات بغیر وائس چانسلر کے گزشتہ چھ سے سات مہینوں سے چل رہی ہے ،جس سے طلبائ وطالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، دوسری طرف سات ارب روپے فنڈز موجود ہونے کے باوجود سوات یونیورسٹی کا ایک بھی بلا ک تعمیر نہی ہو سکا ہے،
1,766 total views, 2 views today
Comments