سوات(نمائندہ خصوصی)آئندہ عام انتخابات میں برسر اقتدار پارٹیاں اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہونگے صوبے کے حقوق کی نعرے لگانے والے عوام سے کس طرح مخاطب ہوکر ووٹ مانگ کر سامنا کریں گے مرکز اور صوبے کے درمیان خلیج نے عام آدمی کو بھی متاثر کیادوہزار آٹھارہ میں پارٹی بھاری اکثریت عوامی اعتماد کے ساتھ کامیا ب ہونگے دیگر سیاسی پارٹیوں سے لوگ مستعفی ہوکر ہماری پارٹی میں شامل ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف شخصیت سابق تحصیل نائب ناظم وجنرل سیکرٹری قومی وطن پارٹی ضلع سوات شاہ دوران خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیاشاہ دوران خان نے کہا کہ سوات میں قومی وطن پارٹی مضبوط ہورہی ہیں لوگ اس میں شمولیت اختیار کرکے اپنی حقوق کے حصول کے لئے پارٹی پالیسی اور پارٹی قائدین پر اعتماد کررہے ہیں پارٹی عوامی مشکلات کا احساس کرکے اس کا فوری حل چاہتی ہیں شاہ دوران خان نے کہا کہ سوات میں بیروزگاری عروج پر ہیں جبکہ روڈ کے توسیع پر تاجروں اور عام لوگوں کو اذے کا سامنا کرنا پڑابریکوٹ منگورہ دیگر مقامات پر کام کی رفتار تیز نہ ہونے کے وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاروں نے مشکلات میں اضافہ کردیا حکام فوری طور پر کام کی رفتار کو تیز کرکے ٹریفک روانی میں مشکلات کے بجائے آسانی پیداکریں شاہ دوران خان نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں صوبے کے ساتھ سوات میں بھی الیکشن میں کامیاب ہونگے کیونکہ دیگر پارٹیاں عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوئے ہیں عوام آئندہ الیکشن میں قومی وطن پارٹی دیکھنا چاہتے ہیں
1,586 total views, no views today



