سوات،سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ برہ بانڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ، جاں بحق ہونے والوں میں امن کمیٹی کے دو اراکین جبکہ ایک پولیس اہلکار شامل ہیں، مقامی لوگوں اور عینی شاہدین کے مطابق برہ بانڈی چوک میں نامعلوم دو افراد نے موٹر کار پر فائرنگ کردی ، جس میں چار افراد سوار تھے، دو کا تعلق امن کمیٹی
جبکہ دو پولیس اہلکار تھے، امن کمیٹی کے رہنماؤں میں حضرت حسین ،نور الابدین سکنہ شکر درہ ہیں، عینی شاہدین کے مطابق دو نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد پہاڑی کی طرف جارہے تھے کہ راستہ میں ان کا سامنا امن کمیٹی کے رہنما اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما خلیل اللہ کے ساتھ ہوا ، نامعلوم مسلح افراد نے ان پر بھی فائرنگ کردی جس سے وہ بھی شدید زخمی ہوگیا، جس کو فوری طبی امداد کیلئے سیدوشریف ہسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں پر خلیل اللہ ، حضرت حسین اور نورالابدین زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے، جبکہ سید نواب اور نعمت علی شدید زخمی ہوگئے ،سیدو شریف ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد جاں بحق افراد کو لواحقین کے حوالہ کردیا گیا۔ پولیس نے واقعہ کی ایف ائی ار درج کرکے تفتیش شروع کردی، برہ بانڈی میں واقعہ کے بعد پولیس اور فورسز نے مشترکہ طور پر سرچ اپریشن شروع کردیا ، اخری اطلاعات انے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔
451 total views, no views today


