سوات، ، چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ عظیم لوگ وہ ہوتے ہیں جو اپنا آرام اور راحت ضرورت منداور نادار انسانوں کے آرام و راحت پر قربان کر دیتے ہیں۔ عام آدمی کی فلاح و ترقی پاکستان تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ہم نے کرپشن اور کمیشن کے خلاف کھل کر جہادکیااورکرپشن کرنے والوں کیلئے ہم نے زمین تنگ کر دی ہے۔وہ جمعرات کے روزڈیڈک آفس سوات میں سیدو میڈیکل کالج میں ISF ینگ ڈاکٹرز کیساتھ ایک اجلاس کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔اجلاس میں ایم این اے سلیم الرحمان، مینگورہ سٹی کے یوتھ صدر محمد رحمان عرف سپین خان ،ضلعی یوتھ کونسلر آصف علی شہزاد،ڈاکٹراسامہ ،ڈاکٹرفیصل،ڈاکٹرعامر،ڈاکٹر اکبر،ڈاکٹرسلمان اور دیگر نے شرکت کی۔ ISF ینگ ڈاکٹرزنے چیئرمین ڈیڈک کو بتایا کہ ہم ISF ینگ ڈاکٹرز سوات میں غریب مریضوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ لگا نا چاہتے ہیں جس میں اپ کے تعاون کے ضرورت ہوگی ۔فضل حکیم خان نے ISF ینگ ڈاکٹرزکے اس فیصلے کی زبردست تعریف کی اور یقین دلایا کہ ضلع سوات میں جہاں بھی چاہئے ہم ہر قسم جائزمدد کیلئے تیار ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ فری میڈیکل کیمپ کے اس اقدام کے نتیجے میں ضلع سوات میں غریب بیماروں کو بر وقت اور فری طبی امداد ملنے میں بہترین سہولت حاصل ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ سیدو میڈیکل کالج اور سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں عوام کی سہولت اور بہترین علاج کیلئے کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں تاکہ عوام کو جدید سہولیات سرکاری ہسپتال میں میسر ہوں۔
1,014 total views, no views today



