سوات ( سید سنی خان سے ) پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے صدر وچیئرمین ڈیڈک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ دیگر سیاسی جماعتوں کے بس میں نہیں ہے ،سوات کے عوام صوبائی حکومت سے مکمل طور سے مطمئن ہے ، عوام کے ہر مشکل کوحل کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے ۔ آئندہ دور بھی پاکستان تحریک انصاد کا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خواجہ آباد میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شمولیتی اجتماع سے پارٹی کے دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں سے سینکڑوں افراد پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ۔
1,392 total views, no views today
Comments



