کبل(تحصیل رپورٹر) تحصیل کبل توتانوباندئی میں ترکھان کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی،قیمتی لکڑیوں سمیت سپنڈل مشین جل کر خاکستر ،2لاکھ سے زائد کا نقصان ہوگیا،حکومت سے امداد کی اپیل ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کبل کے علاقہ توتانوبانڈئی میں بجلی کے شارٹ سرکٹ سے جہان عالم نامی ترکھان کے دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں ایک لاکھ روپے مالیت کا سپنڈل مشین جبکہ ایک لاکھ روپے سے زائد کے قیمتی لکڑیوں سمیت تیار شدہ دروازے اور کھڑکیا ں جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مالک دکان جان عالم نے کہا کہ صبح 5بجے کے وقت لگنے والی آگ کو توتانوبانڈئی پولیس اور اہلیان محلہ نے بجھا کر مزید نقصان سے بچایا ہے انہوں نے حکومت خصوصا تحصیل انتظامیہ سے ہونے والے نقصان کا ازالہ کرنے کے لئے مالی امداد کی اپیل کردی ہے۔
1,426 total views, no views today


