کبل(تحصیل رپورٹر)کانجو پولیس کی کامیاب کاروائی ، 2110گرام چرس اور اسلحہ برآمد ،ملزمان گرفتار ،مقدمات درج تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزکانجو تھانہ کے ایس ایچ او بخت ذادہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کر تے ہوئے 12مشتبہ افراد گن سمیت 24ملزمان گرفتار کرلئے جن کے قبضہ سے 2110گرم چرس تین لیٹر دیسی شراب دو عدد پستول ،ایک عدد بندوق دونالہ برآمد کیں، جبکہ دوسری کاروائی میں 12مشکوک افراد کو دفعہ 55/109 سمیت 19افراد کو 107/151اور چار افراد کو ٹینٹ ایکٹ کے ملزم کو لا ؤ ڈ سپیکر ایکٹ کے تحت گرفتار کر دئے گئے ہیں ، اسکے علاوہ تین سو گا ڑیوں کو V.V.S Simسے چیک کر کے کلیر کی جا چکے ہیں ، اس موقع پر ایس ایچ او بخت ذادہ نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ علا قے میں جرا ئم پیشہ افراد کو سر اُ ٹھا نے نہیں دینگے اور ان کے خلاف کھڑی سے کھڑی کا روائی عمل میں لا ئے جا ئیگی کیونکہ عوام کی جان و مال کو تحفظ اور پر امن معاشرے کا قیام پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔
1,238 total views, no views today



